انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔ جہاں اس کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں انگلینڈ جیت چکی ہے۔
اسی دوران اب تیسرا میچ بھی انگلینڈ جیتنے کے قریب ہے اور پاکستان کو پاکستان میں وائٹ واش کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا ہے:- “پاکستان کو پاکستان میں ہرانا مشکل لگ رہا تھا۔ اور میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہم پاکستان کو پاکستان میں وائٹ واش کریں گے”.
